سب انسپکٹر جاوید کیخلاف رشوت  کیس،وکلاء حتمی دلائل کیلئے طلب 

 سب انسپکٹر جاوید کیخلاف رشوت  کیس،وکلاء حتمی دلائل کیلئے طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت کے جج راجہ محمد ارشد نے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر جاوید کے خلاف رشوت لینے کے متعلق کیس کی سماعت 4 فروی تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی دلائل کیلئے طلب کر لیا سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سب انسپکٹر جاوید نے پانچ لاکھ پچاس ہزار رشوت وصول کی، پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر شاہدرہ پولیس اسٹیشن پر تعینات تھا، ملزم نے بورڈ آف ریونیو میں کام کرنے کی مد میں رقم وصول کی، ملزم نے ایک درخواست گزار کو نمبردار لگوانے کا جھانسہ دیا ملزم کے خلاف پانچ لاکھ پچاس ہزار رشوت وصول کرنے اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھاہے۔

مزید :

علاقائی -