ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی: ڈاکوؤں کی 5گھروں میں لوٹ مار، 14لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی سامان لے گئے 

ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی: ڈاکوؤں کی 5گھروں میں لوٹ مار، 14لاکھ سے زائد ...

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہزاد نامی شہری کو شدید زخمی کر دیا اور زخمی شہری سے موبائل فون اور نقدی لوٹنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے زخمی شہری شہزاد کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا ڈیفنس بی کے علاقہ میں مسلح ڈاکو لیا قت کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکو عا بدکے اہل خانہ سے 4 لاکھ40ہز ار روپے مالیت کی نقدی،طلا ئی زیو رات اور دیگر سامان،ریس کو رس کے علاقہ میں شیراز کے گھر سے3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، شما لی چھا ؤ نی کے علاقہ میں مجا ہد کے گھر سے 2 لاکھ80 ہز ارروپے کے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،گلشن راوی کے علاقہ میں شا کر کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،سند ر کے علاقہ میں امین کے اہل خانہ سے2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ غا لب ما ر کیٹ میں ریا ض سے70 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا ڈیفنس اے اورچو ہنگ سے گاڑیاں جبکہ،لو ئر ما ل،بھاٹی گیٹ،رائیو نڈ اورشیر ا کو ٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -