نواز شریف کی والدہ کیخلاف مبینہ قبضہ کیس داخل دفترکرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

  نواز شریف کی والدہ کیخلاف مبینہ قبضہ کیس داخل دفترکرنے کی درخواست پر فیصلہ ...

  

لاہور(نامہ نگار)سول عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کے خلاف مبینہ قبضہ کیس کو داخل دفترکرنے کی شریف فیملی کے وکلاء کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا سول جج محمد کاشف نے رابعہ روشن کی درخواست پرسماعت کی عدالت میں شریف فیملی کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ میاں نواز شریف کی والدہ شمیم بی بی کا انتقال ہو چکا ہے یہ کیس ان کی ذات سے وابستہ ہے کیس کو داخل دفتر کرنے کا حکم دیا جائے درخواست گزار خاتون کاموقف ہے کہ مرحومہ شمیم بیگم نے ان کی 108 کنال پر قبضہ کر رکھا ہے اور جعلسازی سے کاغذات اپنے نام کروائے نواز شریف کی والدہ کی جانب سے جواب داخل کروایا جا چکا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اراضی باقاعدہ قانون کے مطابق خریدی گئی خاتون نے بلیک میل کرنے کیلئے سول کورٹ دعویٰ دائر کیا عدالت سے استدعاہے کہ خاتون کا دعویٰ مسترد کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -