ہائی وے کرپشن سکینڈل،نیب کی جانب سے سپلیمنٹری ریفرنس عدالت میں داخل
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں 67 کروڑ روپے کرپشن سکینڈل کیس میں نیب کی جانب سے کیس کا سپلیمنٹری ریفرنس عدالت میں داخل کرا دیا گیا ،عدالت نے ملزمان کو سمن جاری کرتے ہوئے 12 فروری کو طلب کر لیاہے،عدالت نے مقدمے میں ملوث جوڈیشل ریمانڈ پر واحد ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کردی ہے،ملزمان میں محمد وقار، نواز احمد اور میاں عبدالرؤف وغیرہ شامل ہیں،احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے کیس پر سماعت کی،نیب کے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ ملزمان پر رنگ روڈ پر سٹرکوں کی تعمیرو توسیع کے رقم میں خرد برد کرنے کا الزام عائد ہے، مقدمے میں مرکزی ملزم میان عبدالروف سمیت 21 ملزمان نامزد ہیں جبکہ ایک ملزم میاں تفضل اس کیس میں پلی بارگین کے تحت رہائی حاصل کر چکا ہے۔