ناقص تفتیش‘2اے ایس آئی کی سروس ضبط‘21تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس 

  ناقص تفتیش‘2اے ایس آئی کی سروس ضبط‘21تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے مشتاق احمد کے مراسلے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا بڑا اقدام، ناقص تفتیش کرنے پر دو اے ایس آئی کی دو دو سال کی سروس ضبط اور اکیس تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق پولیس کی طرف سے ناقص تفتیش کرنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے تفتیشی افسران کے خلاف ضابطے کی کارروائیاں شروع کر دی   ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر رائے مشتاق احمد نے ڈی آئی کو مراسلہ بھجوایا کہ پولیس کے افسران ضابطے کے مطابق تفتیش نہیں کر رہے  جس سے عدالتوں میں پیش ہونے والے پراسکیوٹروں کو ملزمان کو سزائیں دلوانے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  اس پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے تھانہ سبزا زار کے سب انسپکٹر محمد وارث اور فیکٹری ایریا کے اشفاق احمد کی دو دو سال کی سروس ضبط اور مختلف تھانوں کے اکیس تفتیشوں کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -