بغیرعلامات مریض کورونا نہیں پھیلا سکتا، 63 فیصدپاکستانیوں کا خیال

  بغیرعلامات مریض کورونا نہیں پھیلا سکتا، 63 فیصدپاکستانیوں کا خیال

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)63 فیصد پاکستانی اس بات سے لاعلم ہیں کہ کورونا سے متاثرہ شخص علامات نہ ہونے کے باوجود وائرس منتقل کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں ہوا، جس میں ملک بھر سے 1 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ یہ سروے 24 دسمبر 2020 سے 15 جنوری 2021 کے درمیان کیا گیا۔ سروے میں دیکھا گیا عوام کی اکثریت یعنی 63اس بات سے بے خبر نظر آئی کہ ایسے افراد بھی کورونا وائرس پھیلا سکتے ہیں جن میں اس بیماری کی کوئی علامات نہ ہوں جبکہ 24 فیصد نے اس خطرے سے واقف ہونے کا کہا۔ 13 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔گیلپ پاکستان کے مطابق موجودہ سروے میں 81 فیصد افراد نے اس بات سے انکار کیا کہ ان کے جاننے والوں میں کوئی شخص کورونا سے متاثر ہوا جبکہ 19 فیصد افراد نے اپنے حلقہ احباب میں کسی کے وائرس سے متاثر ہونے کا کہا۔جون 2020 میں 22 فیصد افراد نے اپنے جاننے والوں میں کسی کے وائرس سے متاثر ہونے کا کہا تھا۔کسی جاننے والے کی کورونا وائرس کے باعث انتقال کے سوال پر سروے میں 89 فیصد افرادنے اس کا جواب نفی میں دیا جبکہ 11فیصد نے کہا جی ہاں ان کے جاننے والوں میں کورونا وائرس کے باعث اموات ہوئی ہیں۔

علامات

مزید :

صفحہ اول -