جنوبی افریقہ کی فوج میں شامل مسلم خواتین کو حجاب کی اجازت مل گئی

  جنوبی افریقہ کی فوج میں شامل مسلم خواتین کو حجاب کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقا کی فوج نے مسلمان خواتین کو دورانِ ڈیوٹی حجاب کرنے کی اجازت دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کی فوج نے اپنی ڈریس پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے فوج میں خدمات انجام دینے والے مسلمان خواتین کو دورانِ ڈیوٹی حجاب کرنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس جنوری میں جنوبی افریقا کی فوجی عدالت نے ایک خاتون افسر کے خلاف الزامات کو خارج کیا تھا جن پر فوجی ٹوپی کے اندر حجاب لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
جنوبی افریقا 

مزید :

صفحہ اول -