امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ یکم فروری سے مینوئل ویزوں کا اجرا روک دیگا

  امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ یکم فروری سے مینوئل ویزوں کا اجرا روک دیگا

  

واشنگٹن(این این آئی) پاکستان آئندہ ماہ سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کردے گا اور غیر مقیم پاکستانیوں اور دیگر افراد جو کہ وہاں کا سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں الیکٹرانک یا ای-ویزوں کے لیے آن لائن اپلائی کرنے کا کہا گیا ہے۔واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ای-ویزا طریقہ کار پر عملدرآمد کے سلسلے میں حکومت پاکستان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے امریکا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے یکم فروری 2021 سے مینوئل ویزوں کا اجرا روک دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا کہ ویزا حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو آن لائن  درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔سفارت خانے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس تبدیلی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی سفارت خانوں پر ہوگا اور وہ یکم فروری سے مینوئل ویزوں کا اجرا روک دیں گے۔

ان لائن ویزا

مزید :

صفحہ اول -