یکم فروری سے پرائمری سے مڈل تک سرکاری و پرائیویٹ سکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری 

یکم فروری سے پرائمری سے مڈل تک سرکاری و پرائیویٹ سکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن ...

  

 لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے یکم فروری سے پنجاب بھر میں پرائمری سے مڈل تک سرکاری وپرائیوٹ سکولزکھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد طلبا ء کو بلانے کے ایس اوپیز پرعمل کریں گے۔سکولوں کو کرونا کیسزکے حو لے سے محتاط رہنے اور کسی کیس کے سامنے آنے پرمتعلقہ حکام کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے میں مدارس اورسپیشل ایجوکیشن ادارے بھی یکم فروری 2021 سے تعلیمی سلسلہ شروع کریں گے۔ پنجاب میں سیکنڈری اورہائیرسیکنڈری بورڈ کے امتحانات مئی اورجون میں ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن 

مزید :

صفحہ اول -