دہلی،اسرائیلی سفارتخانے کے قریب بم دھماکہ،جانی نقصان نہ ہوا

دہلی،اسرائیلی سفارتخانے کے قریب بم دھماکہ،جانی نقصان نہ ہوا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب بم دھماکہ ہوا،بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا دیسی سا ختہ بم کے ذریعے کیا گیا جس کی شدت نہایت کم تھی، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اطلاعات کے مطابق دھماکا عبدالکلا م روڈ پر ہوا جہاں اسرائیلی سفارتخانہ بھی موجود ہے، دھماکے کے نتیجے میں موقع پر موجود متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔فائر بریگیڈ کے مطابق انہیں دھماکے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 45 منٹ پر ملی، موقع پر موجود تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ خیا ل رہے د ھما کا بھارت اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 29 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہوا۔ 1992 میں اسرائیل و بھارت کے درمیان مکمل سفا ر تی تعلقات قائم ہوئے تھے۔اسرائیلی حکام نے نئی دلی میں اپنے سفارتخانے کے قریب دھما کے کو دہشتگردی قرار دیا ہے۔

نئی دہلی دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -