خلاف ورزی امریکہ کررہا ہے، طالبان

 خلاف ورزی امریکہ کررہا ہے، طالبان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے مذکورہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پیٹناگون نے کہا ہے طالبان معاہدے کی شرائط کو مکمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اس ضمن میں قطرمیں طالبان کے ایک ترجمان محمد نعیم نے کہا امریکا نے معا ہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور تقریباً ہر روز وہ اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ وہ عام شہریوں، گھروں اور دیہاتوں پر بمباری کر رہے ہیں اور ہم نے وقتا فوقتا انہیں آگاہ کیا یہ صرف معاہدے کی خلاف ورزی نہیں بلکہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر مزید کہا امریکا کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں اور طالبان معاہدے کی مکمل طور پر پاسداری کررہے ہیں۔
افغان طالبان

مزید :

صفحہ اول -