حافظ سلمان بٹ میانی صاحب قبرستان میں والد کے پہلو میں سپرد خاک 

  حافظ سلمان بٹ میانی صاحب قبرستان میں والد کے پہلو میں سپرد خاک 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ کو میانی صاحب قبرستان ان کے والد کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔انکی نماز جنازہ حافظ محمد ادریس نے منصورہ میں پڑھائی جس میں امیر العظیم، لیاقت بلوچ، خواجہ سعد رفیق، ڈاکٹر فرید پراچہ،مولانا عبدالمالک، جاوید قصوری، قیصرشریف، بلال یٰسین، پرویز ملک، محمد اصغر، وقاص انجم جعفری، اظہر اقبال حسن، ذکر اللہ مجاہد، سلمان رفیق، اعجاز چودھری، اوریامقبول جان، سلمان غنی، میاں مرغوب احمد، عمران بٹ، حسان بن سلمان، جبران بن سلمان سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین،ورکرز، مزدور یونینز کے رہنماؤں اور نمائندوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تدفین کے بعد امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ان کی مغفرت کیلئے دعا کرائی۔

حافظ سلمان بٹ

مزید :

صفحہ اول -