ملک بھر میں ایک ہی دن عید کیلئے  راہ ہموار کر رہے ہیں، مولانا عبدالخبیر

  ملک بھر میں ایک ہی دن عید کیلئے  راہ ہموار کر رہے ہیں، مولانا عبدالخبیر

  

 کراچی(آئی این پی) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو ازسر نو فعال کیا جائے گا اور اس سلسلے میں جدید تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اس سلسلے میں فواد چودھری اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے دیگر ماہرین سے ملاقاتیں کرچکے ہیں اور جدید آلات سائنس سے استفادہ کا ارادہ رکھتے ہیں اس کے علاوہ مفتیان کرام سے بھی ہم نے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کرچکاہوں اور ان سے رہنمائی لے رہاہوں پاکستان میں رمضان اور عید کے چاند کے حوالے سے پائے جانیوالے اختلافات دور کرنے کیلئے جلدپشاور کا  دورہ کرونگا تمام مسالک کے علماء کو متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا پیغام پاکستان کے بیانیے کو بنیاد بناکر ہمیں اس ملک میں امن کیلئے آگے بڑھنا ہوگا جامعہ اسلامیہ کلفٹن کے ناظم تعلیمات مفتی ابوذر محی الدین نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں مختلف مسالک کے ممتاز علماء کرام،دینی مدارس کے منتظمین اور مساجد کے آئمہ اور خطباء نے شرکت کی۔استقبالیہ کی یہ تقریب مختلف مسالک کے علماء کرام کی بھر پور شرکت سے بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کی بہترین مثال بن گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ آج تمام مسالک کے علماء کو متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا اور پیغام پاکستان کے بیانیے کو بنیاد بناکر ہمیں اس ملک میں امن کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، ملک پاکستان میں قیام امن کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا، تقریر کے اختتام پر انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے مجلس صوت الاسلام پاکستان کی کاوشوں کا ذکر کرکے اسے خوب سراہا۔  

عبدالخبیر آزاد

مزید :

صفحہ اول -