وزیراعظم عمران خان کی دورہ ساہیوال، چیچہ وطنی کی جھلکیاں
چیچہ وطنی (رانا عبداللطیف)٭وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹر پر 12.35منٹ پر پہنچے اور 3.30پر واپس اسلام آباد روانہ ہوئے
٭ساہیوال میں اپنے مختصر قیام کے دوران وزیراعظم نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا
٭عمران خان ضلع کے لیے 18 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا
٭ساہیوال وہ شہر ہے جس میں میں نے اپنی16 سال کی عمر میں اپنی زندگی کا پہلا میچ کھیلا تھا
٭چیچہ وطنی کے جنگل میں اپنے ماموں کے ساتھ شکار کیلئے آتا رہا ہوں
٭ وزیر اعظم نے ضلع ساہیوال کے شہریوں کو ہیلتھ انشورنس دینے کا اعلان کیا
٭وزیراعظم نے جب پینے کے صاف پانی کی فراہمی،سیوریج اور گندے پانی کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبوں سمیت کوڑا کرکٹ اور ویسٹ کو ری سائیکل کرنے کے منصوبے تکیمل کے بارے بتایا تو تقریب کے شرکاء نے خوب تالیاں بجائیں
٭تقریب کے اختتام پر وزیراعظم پارٹی عہدیداران،ٹکٹ ہولڈرز اور سرکاری افسران سے ملاقات کی
٭وزیر اعظم کی ساہیوال آمد پر ضلعی انتظامیہ نے مقامی صحافیوں کو انٹری پاس جاری نہیں کئیے جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا
جھلکیاں