نئی دہلی میں اسرائیل سفارتخانے کے قریب دھماکہ،متعدد گاڑیاں تباہ

    نئی دہلی میں اسرائیل سفارتخانے کے قریب دھماکہ،متعدد گاڑیاں تباہ

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکاہوا۔بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات لی جارہی ہیں، دھماکے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،تاہم متعدد گاڑیو ں کو نقصان پہنچا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے، دھماکے والی جگہ کو خالی کروا کر سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ بارودی مواد فٹ پاتھ کے نیچے چھپایا گیا تھا۔دہلی پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ دھماکا شام 5 بجے کے قریب ہوا، دھماکے کی وجہ سے تین سے چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ انڈ یا ٹی وی کے مطابق یہ دھماکا وجے چوک سے دوکلو میٹر کے فاصلے پر ہوا، جہاں پر عسکری تقریب ہونا تھی، جس میں بھارتی صدر رام ناتھ، وزیراعظم نریندرا مودی، عسکری قیادت سمیت دیگر اہم لوگوں نے شرکت کرنا تھی۔

نئی دہلی دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -