گورنر ہاؤس کراچی میں سندھ انڈسٹریل رابطہ کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس 

گورنر ہاؤس کراچی میں سندھ انڈسٹریل رابطہ کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (سٹاف رپورٹر)گورنر ہاؤس کراچی میں سندھ انڈسٹریل رابطہ کمیٹی (ایس آئی ایل سی) کا ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ندیم بابر اور تابش گوہر جبکہ ایف پی سی سی آئی، کے سی سی آئی، سائٹ کراچی اور کراچی کی مختلف صنعتی ایسوسی ایشنز کے سینئر نمائندوں کے علاوہ زبیر موتی والا اور اے پی ٹی ایم اے کے آصف انعام و دیگر نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں کراچی میں صنعتوں کو گیس اور بجلی کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایس جی سی کے ذریعہ کسی بھی ایسے انڈسٹریل یونٹس کی گیس کی فراہمی منقطع نہیں کی جائے گی جو انڈسٹریل یونٹس مطلوبہ منظور شدہ بجلی سے کم حاصل کررہے ہیں یا جن کے پاس بجلی ہے ہی نہیں۔ اس سلسلے میں جی ایم کسٹمر سروسز ایس ایس جی سی کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے تاکہ درپیش امور کو صنعت سے مشاورت کے بعد ممکنہ طور پر حل کیا جاسکے۔ فوکل پرسن مناسب جانچ پڑتال کے بعد 118 ایسے انڈسٹریل یونٹوں کو گیس کی فراہمی بند رکھنے کے معاملے کو بھی حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا اگر صنعت نجی طور پر بجلی کی پیداوار کے متبادل ذرائع کو تلاش کرنے کے لئے یا کے الیکٹرک کے علاوہ کسی دوسرے ذریعہ سے بجلی خریدے۔ صنعت کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے متعلق امور کو حل کرنے کے لئے کے الیکٹرک کے ایک فوکل پرسن کو نامزد کرنے کا مزید فیصلہ بھی کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد صنعتی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے صنعت کو مکمل مدد اور سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -