وزیراعظم ملک کی نظریاتی سرحدوں پر حملہ کررہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

        وزیراعظم ملک کی نظریاتی سرحدوں پر حملہ کررہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیراعظم عمران خان کے سندھ سے متعلق بے زاری بھرے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم کو کوئی یہ تاریخی حقیقت بتا دے کہ سندھ وہ صوبہ ہے جس نے سب سے پہلے پاکستان کی قرارداد پاس کی تھی۔مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ کشمیر فروش وزیر اعظم اب ملک کی جغرافیائی نظریاتی سرحدوں پرحملہ کررہاہے. اور وزیر اعظم صاحب یہ بھی جان لیں کہ سندھ وہ صوبہ ہے جو ملکی خزانے کو ستر فیصد روینیو دیتا ہے۔ ترجمان حکومت سندھ نے  تسلیم کیا کہ خان صاحب درست کہتے ہیں کہ سندھ کسی غاصب اور سلیکٹیڈ کا نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ سندھ کے عوام جمہوریت پسند ہیں اور کسی کو بھی اپنے جمہوری معاملات میں فیصلے تھوپنے نہیں دیں گے۔بقول عمران خان کے سندھ عمران خان کا نہیں ہے اور ہونا بھی نہیں چاہئیے کیونکہ سندھ پاکستان ہے اور پاکستان سندھ ہے۔ عظیم الشان تہذیب, تابناک ماضی, شاندار حال اور درخشاں مسقبل  رکھنے والا سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ اور وطن عزیز کے وفادارروں کا صوبہ ہے۔مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم کو صرف سندھ سے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام سے کوئی لینا دینا نہیں کیونکہ ان کے ایسے بیان یہ ظاھر کرتے ہیں  کہ خان صاحب کو سندھ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لوگوں کے مسائل سے بھی کوئی دلچسپی نہیں۔

مزید :

صفحہ اول -