وزیراعلیٰ محمود خان کی سابق ناظم ارباب  عاصم کے گھر آمد،والدہ کی وفات پر تعزیت

وزیراعلیٰ محمود خان کی سابق ناظم ارباب  عاصم کے گھر آمد،والدہ کی وفات پر ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان جمعہ کے روز سابق ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم کی رہائش گاہ پر گئے جہاں اُنہوں نے ارباب عاصم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ وہ کچھ دیر غمزدہ خاندان کے ساتھ رہے اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دُعا کی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پشاور بھی گئے جہاں اُنہوں نے صوبائی وزیر محب اللہ کے بھائی کی عیادت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

مزید :

صفحہ اول -