سنچری ونچر ون پروجیکٹ کی افتتاحی تقر یب کاانعقاد

  سنچری ونچر ون پروجیکٹ کی افتتاحی تقر یب کاانعقاد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سنچری ونچر ون پروجیکٹ کی"گر اؤنڈ بر یکنگ"تقر یب کااہتمام سکس سینس گر وپ کی سی ای او مسز نازیہ وسیم اورمحمد وسیم کی طرف سے کیا گیا-جس میں لاہور پر یس کلب کی مکمل الیکٹڈ باڈی کو صدر پر یس کلب ارشد انصار ی کی صدارت میں ڈنر دیا گیا۔مہمانان خصوصی گو رنر پنجاب چو ہدری محمد سر ور،ڈاکٹر فردس عاشق عوان,ابررالحق،جواداحمد،وارث بیگ اور عمار بیگ کی شرکت سنگر سپر سٹار ساحر علی بگا نے اپنی شاندارپر فارمنس سے تقر یب کوچار چا ند لگا دیئے پریس کلب اور تاجر حضرات کے اعزا میں ڈنر دیا گیا۔اس موقع پر سی ای او نازیہ وسیم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تاجرو ں سمیت گورنرچوہدری محمد سرور فردوس عاشق سمیت شاندار فنکاروں اور صحافیوں کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ہیں میں ان تما م لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کر کے میری عزت افزائی کی۔پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ ہم سکس سینس کے مشکور ہیں جنہوں نے ایک گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا اور صحافیوں سمیت بہت شاندار لوگوں کو تقریب میں مدعو کیا۔

مزید :

کامرس -