دراز اور آئی آر ڈی کے مابین شراکت داری

دراز اور آئی آر ڈی کے مابین شراکت داری

  

لاہور (پ ر)کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر پاکستان کے معروف ای کامرس پلیٹ فارم دراز نے گلوبل ہیلتھ ڈیلیوری اینڈ ریسرچ نیٹ ورک انٹریکٹو ریسرچ ڈویلپمنٹ (آئی آر ڈی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصد نوول کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ دراز کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے آئی آر ڈی نے پاکستان بھر میں دراز کے پیکیجز میں تحفظ سے متعلق آگاہی پر مشتمل کتابچے تقسیم کئے۔ انفیکشن کی شرح میں اضافہ کے ساتھ ہی تمام افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دونوں ادارے ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ دراز نے کووڈ 19 کے حوالے سے جنم لینے والے سوالات حل کرنے اور آئی آر ڈی کووڈ 19 ماڈل کے بارے میں گفت و شنید کے لئے آئی آر ڈی ماڈل کووڈ 19 رسپانس کے پروگرام منیجر ڈاکٹر کامران اقبال کے ساتھ معلوماتی لائیو سیشن کی میزبانی بھی کی۔ ان کی مہارت نے آئی آر ڈی ماڈل، آکسیجن تھراپی اور اس کی اہمیت کے بارے میں بات کرنے اور وائرس سے متعلق غلط معلومات کو ختم کرنے میں مدد دی اور تفصیل سے یہ بات واضح کی کہ دوسری لہر کے دوران محفوظ طریقے سے کس طرح کام جاری رکھنا ہے۔ 

 ڈاکٹر کامران نے کہا کہ آئی آر ڈی ماڈل آئیڈیا کا مقصد ہسپتالوں میں کووڈ 19 کے مریضوں کا بوجھ تقسیم کرنا اور ہیلتھ سینٹرز کو آکسیجن تھراپی کے لئے تربیت فراہم کرنا تھا تاکہ وہ بہتر طریقے سے مریضوں کی دیکھ بھال کر سکیں۔ 

 دراز کی ہیڈ آف سی ایس آر المیرا بٹ نے کہا کہ کووڈ کی اس مشکل صورتحال میں ہم ہمیشہ ان اداروں کی مدد کرنا چاہتے ہیں جو ہمارے عوام کی صحت اور بہبود کے لئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔ آئی آر ڈی کے ساتھ شراکت داری کا مقصد ایک ذمہ دار قوم کے طور پر وباء کے خلاف جنگ کیلئے اہم معلومات تک رسائی اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔ 

 آئی آر ڈی پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر اور پرسکون زندگی کی پروگرام ڈائریکٹر انیتا پاشا نے کہا کہ جیسے کہ ہم نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ کیلئے پہلے سے تیار ہیں، زندگی بچانے اور دیکھ بھال کی خدمات کو ضرورت مند افراد کے قریب لانا ضروری ہے۔ اس مربوط نکتہ نظر کو استعمال کرتے ہوئے آئی آر ڈی، کمیونٹی اور کورونا وباء کے مریضوں پر مبنی ردعمل تشکیل دے رہا ہے۔ 

 آئی آر ڈی نے کراچی کے تمام اضلاع میں 200 جنرل فزیشنز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس اقدام کے تحت آئی آر ڈی جنرل فزیشنز کو بڑے حجم کے آکسیجن سلینڈرز، نیزل کینالز، ماسکس، پی پی ایز اور پلز آکسی میٹرز استعمال کرنے کے لئے بالکل مفت تربیت سے آراستہ کر رہا ہے۔ دراز اپنے متعدد چینلز کے ذریعے آگاہی پھیلانے کے ذریعے اس مقصد میں تعاون اور قوم کو یہ یادہانی کرانے میں مدد کر رہا ہے کہ اگر اس وباء کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو یہ کتنی سنگین ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل پلیٹ فارم نے بیرونی اور اندرونی سامعین کے لئے ذہنی صحت سے متعلق آگاہی سیشنز کا انعقاد کرنے کے لئے آئی آر ڈی کے ساتھ شراکت داری بھی کی اور یہ شراکت داری مستقبل میں بھی تعاون کی فراہمی کیلئے جاری رہے گی۔ مزید برآں صارفین ذہنی صحت کے حوالے سے معاونت کے حصول اور تربیت یافتہ ذہنی صحت کے ماہر سے مشاورت کے لئے پرسکون زندگی کی ہیلپ لائن 0213-713-3332 پر بالکل مفت کال بھی کر سکتے ہیں۔ 

  دراز کووڈ اثرات میں تعاون کے لئے 30 سے زائد اداروں کے ساتھ شراکت داری کر چکا ہے اور گزشتہ سال کے دوران اس کی خیرات اور عطیات میں 270 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آئی آر ڈی کے ساتھ شراکت داری کا مقصد شعور بیدار کرنے کی حکمت عملی کو تقویت دینا، اس کے بڑھتے ہوئے صارف بیس کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرنا اور کووڈ 19 کے علاج سے وابستہ غلط معلومات کی نفی کرنا ہے۔

مزید :

کامرس -