فوجی فاؤنڈیشن کی سلک بینک خریدنے میں دلچسپی

فوجی فاؤنڈیشن کی سلک بینک خریدنے میں دلچسپی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)فوجی فاؤنڈیشن نے نجی شعبہ کا سلک  بینک خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے انہیں  بینک کی ڈیو ڈیلی جنس کرنے کے لئے سٹیٹ بنک کی اجازت حاصل کرنا ہوگی بتایا گیا ہے کہ اس میں بنک کی ادا شدہ سرمائے کی شرط پوری کرنے اور بنک میں بہتری لانے سمیت موجود مالکان کو ادائیگی کی مد میں مجموعی طور پر پندرہ سے بیس ارب روپے کی سرمایہ کاری فوجی فاؤنڈیشن کو کرنا ہوگی اس وقت سلک بنک کا کنٹرول شوکت ترین گروپ کے پاس ہے اور اس کا ادا شدھ سرمایہ نو ارب روپے سے زیادہ ہے جبکہ فوجی فاؤنڈیشن کے زیر کنٹرول چلنے والے پچیس سے قریب اداروں جن میں فوجی فرٹیلائز، پاور پلانٹ، فونڈ انڈسٹری اور دیگر شامل ہیں کا کاروبار اس بنک کو منتقل ہونے کے بھی امکانات ہیں۔

مزید :

کامرس -