آن لائن امتحانات، نشتر، پرائیویٹ کالج کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

آن لائن امتحانات، نشتر، پرائیویٹ کالج کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپو رٹر)آن لائن  امتحانات کے حق میں ملتان کے میڈیکل کے طلبا بھی سڑکوں پر نکل آئے،نشتر کالج اور نجی میڈیکل کالج کے طلبا کا نشتر روڈ بلاک کر کے احتجاج آن لائن پیپر لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل کالج ہاسٹل سے طلبا کی بڑی تعداد گزشتہ روز  نشتر روڈ پر جمع ہوئی جہاں فزیکل امتحانات دینے کے خلاف اور آن لائن پیپر کے حق میں بھرپور احتجاج کیا،اس موقع پر موجود نشتر میڈیکل کالج اور نجی میڈیکل کالج کے طلبا نے کہا کہ جب پڑھائی آن لائن کی ہے تو امتحانات بھی آن لائن ہی دیں گے،اس دوران طلبا نے نشتر روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
کردیا،مظاہرے کے باعث نشتر روڈ پر گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں تاہم آدھے گھنٹہ احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد طلبا منتشر ہو گئے۔
احتجاج

مزید :

کامرس -