چہیتوں کی بھرتیاں، ٹیچرز یونین کا وائٹ پیپر شائع کرنیکا اعلان
ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین نے 90 کی دہائی سے اب تک محکمہ تعلیم میں کوٹہ سسٹم کے تحت اساتذہ، کلاس فور اور کلریکل سٹاف کی اراکین اسمبلی کی آشیر باد سے من پسند چہیتوں کی بھرتیاں کرانے کا وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلان پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے اساتذہ رہنماو?ں کی مشاورت (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
سے کی گئی ملاقات میں کیا، رانا الطاف حسین نے کہا کہ 1990میں (ن) لیگ نے کوٹہ سسٹم کے تحت اساتذہ، کلاس فور، کلریکل سٹاف میں من پسند چہیتوں کی بھرتیاں کرائیں جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم آج تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اب موجودہ حکومت نے بھی وہی پریکٹس جاری رکھی ہوئی ہے جس سے محکمہ تعلیم مزید زوال پذیر ہو گا۔
اعلان