مولانا فضل الرحمن سے جلد ہاتھ ہونیوالا ہے، مینا جعفر لغاری

  مولانا فضل الرحمن سے جلد ہاتھ ہونیوالا ہے، مینا جعفر لغاری

  

جام پور(نامہ نگار)اپوزیشن پی ڈی ایم دھرنوں اور احتجاجی سیاست کو چھوڑ کرکے عوامی خوشحالی اور علاقائی ترقی کے لیے حکومتی پالیسوں کا ساتھ دے۔  فضل الرحمان سے جلد مسلم لیگ ن او ر پیپلز پارٹی ہاتھ کرنے والے ہیں۔ سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف شاندار کامیابی حاصل کرئے گی۔ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد بھی دھرنوں کی طرح ناکام ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی رہنماء وسابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے سردار ابرار خان دریشک کی طرف سے دیے گئے ظہرانہ کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

موقع پر میاں شاہد ودیگر کارکنان موجود تھے۔ انہوں نے کہا لغاری خاندان کی سیاست عوام کی خدمت ہے۔ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔  ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری کے فنڈز سے   فاضل پور۔ جام پور۔ محمد پور۔ ہڑند اور دیگر حلقہ کی علاقوں میں پانچ ارب روپے کی لاگت سے تعلیم۔ ہیلتھ۔ بجلی۔ صاف پانی کی فراہمی۔ کھیت سے منڈیو ں تک پختہ روڈز کی تعمیر سمیت دیگر تعمیر نو کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقہ میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔ فاضل پو رکے طلباء کو تعلیم کے مواقع ان کی دیلز پر فراہم کرنے کے لیے جلد کالجز فنکشل کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جانوروں اور مویشی کے لیے ہر یونین کونسل میں سنٹرز بنائے جائیں گے جہاں پر مویشی پال اپنے مویشوں کو علاج کراسکیں گے۔ علاوہ ازیں سردار ابرار خان دریشک نے حلقہ کی عوام کے مسائل سے اگائی دی جنہیں سابق رکن قومی اسمبلی کی طرف حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مینا جعفر لغاری

مزید :

کامرس -