رحیم یارخان سے دو خواتین اغواء،کارروائی شروع

  رحیم یارخان سے دو خواتین اغواء،کارروائی شروع

  

 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے 2 خواتین کو زبردستی اغوا کر لیا  تفصیل کے مطابق اغوا کا پہلا واقعہ پیر بخش کورائی (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

کے رہائشی محمد عاشق کے گھر پر ہوا جہاں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ملزمان یونس وغیرہ نے اس کی جواں سالہ بھتیجی یاسمین بی بی کو زبردستی اغوا کر لیا جبکہ دوسرا واقعہ چوہڑ والا کے رہائشی لعل بخش کے گھر پر ہوا جہاں ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ملزمان شہنشاہ وغیرہ نے اس کی جواں سالہ بیٹی بختاور بی بی کو زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاورثا کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

کارروائی شروع

مزید :

کامرس -