باعزت روزگار، مظفر گڑھ میں خواجہ سراؤں کیلئے تربیتی مرکز قائم، مخیر حضرات بھی سرگرم
مظفرگڑھ(نامہ نگار) محلہ بخاری والا میں شی میل ایسوسی ایشن کی صدر شاہانہ عرف شانی نے خواجہ سراوں کو ہنر سکھا کر باعزت روزگار کمانے کیلئے ایک تربیتی سنٹر قائم کیا ہوا ہے جو گزشتہ 8 ماہ سے کام کر رہا ہے شاہانہ عرف(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
شانی نے بتایا ہے کہ تربیتی مرکز اپنی مدد آپ اور مخیر حضرات کے تعاون سے چل رہا ہے انہوں نے بتایا کہ یہاں خواجہ سراوں کو کٹائی،سلائی، کڑھائی، کھانہ پکانا اور دیگر ہنر سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ ناچ گانے اور بھیک مانگنے کی بجائے باعزت طریقے سے روزگار کما سکیں انہوں نے بتایا کہ تربیتی مرکز میں خواجہ سراوں کو ہنر سکھانے کے ساتھ دینی اور اخلاقی تعلیم بھی دی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ تربیت مکمل ہونے پر خواجہ سراوں کو سلائی مشینیں بھی فراہم کی جائیں گی اور معاشرے کا مفید رکن بننے کیلئے ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے پورے ملک کے خوجہ سراوں کو تربیتی مرکز میں آ کر ہنر سیکھنے کی پیشکش ہے۔
سرگرم