نیا تعلیمی سال2اگست سے شروع، گرما تعطیلات کا دورانیہ بھی کم

  نیا تعلیمی سال2اگست سے شروع، گرما تعطیلات کا دورانیہ بھی کم

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزارتِ تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21 کا کلینڈر جاری کر دیا ہے، وزارت تعلیم کے مطابق نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا اور  موسم گرما کی چھٹیوں کا دورانیہ کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے جو کہ 2 سے 31 جولائی تک ہوں گی،  جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں میں پانچویں اور (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

آٹھویں کے امتحانات 18 سے 31 مئی تک ہوں گے جبکہ پہلی جماعت سے چوتھی اور چھٹی اور ساتویں کے امتحانات یکم سے 15 جون تک لیے جائیں گے، وزارتِ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ کینلڈر کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 جون کو ہوگا،اسی طرح پہلی سے چوتھی اور ساتویں، آٹھویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو کیا جائے گا۔

نیا تعلیمی سال

مزید :

کامرس -