پروموشن کمیٹی کا اجلاس ملتوی، اساتذہ مشتعل، تحریک شروع کرنیکا فیصلہ

پروموشن کمیٹی کا اجلاس ملتوی، اساتذہ مشتعل، تحریک شروع کرنیکا فیصلہ

  

جام پور(نامہ نگار)ضلع راجن پور میں اساتذہ کی پروموشن کے لیے تیسری بار پروموشن کمیٹی کا اجلاس ملتوئی کردیا گیا راجن پور کے منتخب ارکان اسمبلی کے کی کاوشیں بھی سود مند ثابت نہ ہو سکیں۔پانچ سال سے اساتذہ کی پروموشن نہ ہو سکی۔ پنجاب ٹیچرزیونین کے عہدران نے احتجاجی تحریک شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا   اساتذہ کی پروموشن کمیٹی کا اجلاس تیسری بارکوئی (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

کاروائی کیے بغیر تاحکم ثانی  ملتوئی ہو گیا۔ اجلاس کی ملتوئی کا سنتے ہی اساتذہ صدمہ سے دوچار ہوگئے۔ کیونکہ پانچ سال سے اساتذہ کی پروموشن کا عمل التواء کا شکار چلا آرہا ہے۔ ہر انے والی سی ای او ایجوکیشن نے اساتذہ کو نوید سنا کرکے سب کچھ کاغذوں کی حد تک رہ گیا۔ راجن پور کے منتخب ارکان اسمبلی وتحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی رضا خان دریشک نے دو دن پہلے ڈپٹی کمشنر کو ڈی پی سی کا اجلاس بلا کرکے اساتذہ کے خدشات کو دور کرنے کا لیٹر جاری کیا۔ پنجاب ٹیچر زیونین ضلع راجن پور کے صدر سید قیصر حسین بخاری۔ خواتین ونگ کی ضلع صدر میڈیم نسرین جوئیہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی کاروائی کے ملتوئی کرنا اساتذہ کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔ پانچ سال سے افسران اساتذہ کو جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں۔ ان شاء اللہ ضلع بھر میں جلد احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ اگلے ہفتہ کو ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح  پر یونین کے عہدیدارن کو ہنگامی اجلاس بلا کرکے لحہ عمل ترتیب بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔افسران نے من مانی کرتے ہوئے اساتذہ کو رولنگ سٹون بنا کے رکھ دیا ہے۔ 

اجلاس ملتوی

مزید :

کامرس -