ملتان،بیرون ملک ملازمت دلوانے  کا جھانسہ،فراڈ مقدمہ میں  ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور 

  ملتان،بیرون ملک ملازمت دلوانے  کا جھانسہ،فراڈ مقدمہ میں  ملوث ملزم کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصوصی رپو رٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بیرون ملک اومان میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
 لاکھوں روپے بٹورنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم عبیدالرحمن کے خلاف شہری نے 7 لاکھ 38 ہزار روپے سے زائد بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے اپنے ساتھی زبیر کے ساتھ ملکر مدعیہ ارشاد بیگم کے منہ بولے بیٹے نعیم اختر کو بیرون ملک اومان بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2012 میں رقم بٹوری تھی ملزم نے ویزا فراہم کرنے کے عوض رقم ہتھیائی۔ ویزا فراہم کیا گیا نہ ہی رقم واپس کی گئی ہے ملزم سے رقم کی برآمدگی اور تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے تاہم ملزم کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا- 
ریمانڈ منظور

مزید :

کامرس -