مذہبی ہم آہنگی کیلئے علماء،دانشور متحد ہوجائیں، امین شہیدی

   مذہبی ہم آہنگی کیلئے علماء،دانشور متحد ہوجائیں، امین شہیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کبیروالا(نامہ نگار) اسلامی مشترکات کو فروغ دیکرفرقہ وارانہ تعصبات کاخاتمہ کیا جاسکتا ہے، اسلام اورپاکستان دشمنوں کا سب سے موثر ہتھیار ”فرقہ وارانہ تعصبات“پھیلانا ہے، امریکہ، اسرائیل ،انڈیا اور دیگر عالمی طاقتیں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ”فرقہ واریت“ کو فروغ دیکر اسلام اور پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہیں،ان خیالات کا اظہار امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کبیروالا شہر میں ممبر تحصیل (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
امن کمیٹی سید فرخ رضا کی رہائشگاہ ”المرتضیٰ ہاؤس“پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ منظم منصوبے کے تحت لالچ اور دباؤ کے ذریعے تسلیم کرایا جارہا ہے،عرب اور اسلامی ممالک سے تسلیم کرواکے اسرائیل سے عالم اسلام کے سینے میں پیوست خنجر والا کردار لیا جائے گا،اسرائیل کو تسلیم کرنے فلسطینیوں کے 70سالہ جدوجہد آزادی کی تحریک نقصان پہنچانے کے مترادف ہے،پاکستان کسی صورت بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا،کیونکہ اسلامہ جمہوریہ پاکستان،مذہبی حوالے سے معرض وجود میں آنے والی ریاست اور دنیا کی واحد اسلامی اٹیمی طاقت ہے،پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے مطلب 56اسلامی ریاستوں کا اسرائیل کو تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری طاقتوں کی سازشوں کے نتیجے میں اس وقت صرف اسلامی ممالک میں جنگ اور انتشار کی کیفیت ہے،جس کا مقصد مسلمانوں کو آپس میں لڑانا ہے،ان جنگوں اور فسادات میں اسلامی ممالک کے وسائل استعمال ہورہے ہیں اور دونوں جانب مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے مخالفانہ موقف اپنایا،جس کا خیرمقدم کرتے ہیں اور پوری قوم کو اس وزیر اعظم عمران خان کے اسرائیل مخالف بیانیے پر ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے طالبان اور داعش کو بنایا،جس کا مقصد اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنا تھا،پاکستان میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو عالمی طاقتوں کی سرپرستی حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ تعصبات کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام،نمائندگان اور دانشوروں کو اکٹھے ہوکردینی اور اسلامی مشترکات کو فروغ دینے پر متحد اور منظم ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ امت واحدہ پاکستان،وطن عزیز میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت پھیلانے کی منظم سازش کے خلاف جدوجہد کررہی ہے،اس حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام،عمائدین،دانشوروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،جس کے حوصلہ افزا نتائج حاصل ہورہے ہیں۔
امین شہیدی

مزید :

کامرس -