ملتان: ویگن اڈے شہر سے باہر منتقل کرنیکا فیصلہ، انتظامیہ ڈٹ گئی، ٹرانسپورٹرز کا عدالت سے رجوع
ملتان (سپیشل رپورٹر)شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ڈویژنل انتظامیہ نے ویگن اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈیرہ اڈہ پر قائم اڈے باہر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر جی بی ایس شہری بس اڈوں کی جنرل بس اسٹینڈ پر منتقلی کیلئے جگہ کی فوری نشاندہی کرے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے شہری ں س اڈوں کی جنرل بس سٹینڈ منتقلی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے منتقل تمام بس اڈوں کو جنرل بس اسٹینڈ میں جگہ دی جائے گی۔اجلاس میں ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر، سی او کارپوریشن اقبال فرید،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن، ڈی ایس پی ٹریفک وسیم اعجاز بھی موجود تھے۔ جبکہلاہور ہائیکورٹ(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
ملتان بنچ کے جج نے ڈیڑہ اڈا پر قائم بس ویگن اڈوں کو شہر سے باہر لاری اڈا پر منتقل کرنے کے انتظامی حکم کے خلاف درخواست پر 3 فروری کو جواب طلب کر لیا ہے۔ اس موقع پر عدالت عالیہ نے حکومت پنجاب، سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامی افسران سے پیراوائز کمنٹس بھی طلب کرلیے ہیں۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹشنرز العباس منی ٹریول، شالیمار فلائنگ کوچ اور شہباز منی ٹریول نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انتظامیہ نے عدالت عالیہ اور عدالت عظمی کے احکامات کی خلاف وزری کرتے ہوئے انکے ٹرانسپورٹ کے کام میں مداخلت شروع کردی ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے، حکام کو انکے ٹرانسپورٹ کے جائز کام میں رکاوٹ ڈالنے سے روکا جائے۔ یاد رہے کہ ڈویژنل انتظامیہ نے شہر کے رش کو ختم کرنے کے لیے ڈیرا اڈے کے بس اسٹینڈز کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی منظوری دے دی جس پر پٹشنرز نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا ہے۔
جواب طلب