سوشل میڈیا پر اشتہارات کی مد میں  کمائی کا جھانسہ، دو ملزمان کو جوڈیشل  ریمانڈ پرجیل بھجوانے کا بھی حکم 

     سوشل میڈیا پر اشتہارات کی مد میں  کمائی کا جھانسہ، دو ملزمان کو جوڈیشل  ...

  

  ملتان (خصوصی رپو رٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے سوشل میڈیا پر اشتہارات کی مد میں کمائی کا جھانسہ دیکر ہزاروں روپے بٹورنے والے دو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ساجد عزیز(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 اور وسیم اکرم نے تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کے رہائشی عبدالصمد کو  فیس بک پر انٹرنیٹ گلوبل سمارٹ ارننگ کے نام سے ویب سائٹ پر کمانے کا جھانسہ دیا اور کہا کہ ایک اشتہار پر کلک کرنے کے 12 روپے ملیں جس سے وہ 25 سو تک روزانہ کما سکے گا۔ اسی مد میں 53 ہزار ہتھیائے گئے ملزمان سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔

جھانسہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -