خاتون قتل، مختلف شہروں میں حادثے،4افراد جاں بحق

  خاتون قتل، مختلف شہروں میں حادثے،4افراد جاں بحق

  

  ملتان، ڈہرکی، لیاقت پور، میلسی، رحیم یارخان(خصوصی رپورٹر، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا ریسکیو   ذرائع کے مطابق ہاولپور بائی پاس چوک کے قریب  موٹر(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 سائیکل اور کار کے حادثہ میں 17 سالہ نعمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی 45 سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔  اوباڑو کی رہائشی 45 سالہ مائی کندن اپنے رشتے دار کہ ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئی اور شدید زخمی ہو گئی ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑگئی۔گیمڑو تھانے کے قریبی کی گاؤں خان  میں گھریلو  تنازعہ پر شوہر نے  بیوی حسینہ کا مبینہ گلا دبا کر قتل کردیا    گیمڑو تھانے کی حدود خان گوٹھ میں گھریلوں تنازعہ پر شوہر رضو عرف رجو نے بیوی کا مبینہ گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد  فرار ہوگیا۔پولیس اور ورثہ نے  لاش کو تعلقہ ہسپتال  گھوٹکی منتقل کیا  دوسری جانب  گیمڑو پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے معروف ریفریجریٹر مکینک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے استاد اللہ دتہ گزشتہ شب موٹر سائیکل پر چک نمبر 22 موڑ کے قریب پھٹہ رکشا سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوئے انہیں لوگوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے متوفی کی نماز جنازہ میونسپل اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پہلی بیوی کو طلاق دیکر دوسری شادی کرنے والے نوجوان نے بیلف کے ذریعے عدالت طلبی سے دلبرداشتہ ہو کر پھندے سے جھول کر خود کشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ سبزی منڈی میلسی کے آڑھتی مہر مشتاق کے نوجوان بیٹے غلام مرتضیٰ نے پہلی بیوی کو طلاق دیکر دوسری شادی رچا لی جس پر پہلی بیوی نے عدالت میں کیس دائر کر دیا اور عدالت نے خاتون کے حق کیں 1 لاکھ 36ہزار روپے کی ڈگری جاری کر دی جو غلام مرتضیٰ نے ادا نہ کیئے گذشتہ روز عدالتی بیلف نے اسے اپنی تحویل میں لیکر عدالت پیش کیا جہاں اس کے والد نے مذکورہ رقم ادا کر کے بیٹے کی جان چھڑائی جس نے واپس آ کر نماز جمعہ ادا کی اور خود کو گھر کے ایک کمرے میں بند کر لیا اور پھندے کے ذریعے خود کشی کر کے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -