فارن فنڈنگ کیس میں بھی ن لیگ پکڑی جائیگی،ندیم قریشی 

  فارن فنڈنگ کیس میں بھی ن لیگ پکڑی جائیگی،ندیم قریشی 

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ن لیگ ہی پکڑی جائے گی۔حمزہ شہباز شریف کے ایک بیان کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حمزہ آپکی ڈرامہ بازیاں اور مکاریاں بہت دیکھ لیں، پی ٹی آئی کی فنڈنگ صاف شفاف ہے اور اس حوالے سے تمام ثبوت دے دیئے گئے ہیں جبکہ ن لیگ کی فنڈنگ کا ذریعہ صرف لوٹ مار ہے انہوں نے کہا کہ حمزہ   آپ جیل میں بیٹھ کر بھی لوگوں کی (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

جیبیں صاف کر رہے ہیں،کب تک لوگوں کی جیبیں کاٹتے رہیں گے۔ رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی نے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب مافیا سے آزاد ہوا ہے اور معیشت ترقی کی طرف گامزن ہے انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ   ایک پائی نہیں آپ نے قوم کے اربوں ڈکارے ہیں۔ آپکی اور آپکے حواریوں کی فرعونیت سے کون آگاہ نہیں، آپ کھوکھر برادران کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں,اس لیے شریف خاندان تلملا رہا ہے,پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا کہ ن لیگ نے ملک وقوم کیساتھ جو کھلواڑ کیا قوم کبھی انہیں معاف نہیں کرے گی۔

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -