12ویں امام ہونیکا مبینہ دعویٰ،4فروری کو کیس کا فیصلہ متوقع

12ویں امام ہونیکا مبینہ دعویٰ،4فروری کو کیس کا فیصلہ متوقع

  

  ملتان (خصوصی رپو رٹر)جج کی رخصت کے باعث 12ہویں امام ہونے کے مبینہ دعویدار ملزم کے خلاف مقدمہ کا فیصلہ سنایا نہ جاسکا کیس کا محفوظ فیصلہ آئندہ سماعت 4 فروری کو سنایا جائے گا۔یاد رہے کہ مقدمہ کی سماعت سینٹرل جیل ملتان میں مکمل ہوئی۔ ملزم کے کونسل سید اطہر شاہ بخاری نے موقف اختیار کیا کہ یہ بہت حساس مقدمہ ہے ملزم راسخ العقیدہ مسلمان ہے اس میں ملزم را فریاد علی بھی ملوث ہے۔ ملزم نے تصوف پر درجن کتب تحریر کررکھی ہیں جو ایسی گستاخی نہیں کرسکتا۔ مقدمہ میں بظاہر کوئی شواہد نہیں اور خلاف فیصلہ آنے پر وہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

مظفر گڑھ سمیت مختلف علاقوں میں جعلی انڈوں کی فروخت کا انکشاف

مظفرگڑھ (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)مظفرگڑھ، خان گڑھ اور گرد و نواح میں جعلی انڈوں کی فراہمی اور فروخت عروج پر پہنچ گئیہیمضر صحت انڈے کھانے سے شہریوں کی صحت خطرے میں پڑ گئی ہے، یہ انڈے دس روپے فی کس کے حساب سے فروخت کئے جا رہے ہیں، جس پر شہریوں رانا سہیل فرزند، رانا تنویر، خواجہ عتیق الرحمن، ملک محبوب مجید، شاہد حسین خان، قاری خالد (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

محمود ضیا اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -