ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ساوتھ پنجاب کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ 

  ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ساوتھ پنجاب کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ 

  

  ملتان (خصوصی رپو رٹر)) ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب جناب شاہد لطیف نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی سکیموں اور تعلیمی سرگرمیوں کے (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، ڈین بیسک سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر را، پروفیسر ڈاکٹر انجم نوید اور پروفیسر ڈاکٹر عامر سمیت  سینئر فیکلٹی ممبران بھی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سربراہی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی خاص طور کرونا وبا کے دوران ان کے کردار اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -