ملازم نذر آتش، مالک کو تھانے میں پروٹوکول، غریبوں کو دھمکیاں 

  ملازم نذر آتش، مالک کو تھانے میں پروٹوکول، غریبوں کو دھمکیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصوصی رپو رٹر)گھریلو ملازم کو تنخواہ مانگنے پر آگ لگا کر شدید جھلسانے والے ملزم عمر اکرم کو بچانے کے لیے بااثر شخصیات حرکت میں آگئیں۔آگ سے جھلسنے والے غریب ملازم ارشاد کے والد رفیق اور ارشاد کی بیوی پر مقدمہ واپس لینے اور صلح کرنے پر دس لاکھ کی آفر کر دی گئی۔مدعیوں نے صلح کی آفر ٹھکرا دی جس پرانہیں صلح نہ کرنے پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی خوفناک دھمکیاں دی گئیں۔دوسری طرف قانون کے محافظوں نے بھی ملزم کو تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول دیکر اور مدعیان سے تند و تیز اور ترش رویہ اختیار کرتے ہوئے انہیں تھانے سے بھگا(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
 دیا۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی نصراللہ وڑائچ کے حکم پر تھانہ بہاوالدین زکریا میں گرفتار ملزم عمر اکرم کو بچانے کے لیے علاقے کی بااثر حکومتی سیاسی شخصیات سرگرم عمل ہو گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے مقامی بااثر رہنما نے آگ سے جھلسنے والے ارشاد کے مدعی والد رفیق کو پیغام بھیجا ہے کہ ملزم عمر اکرم سے دس لاکھ کے عوض فوری طور پر صلح کرلو،مدعی کے انکار پر اسے عرصہ حیات تنگ کر دینے کی دھمکیاں دی گئیں۔ڈی ایس پی نصراللہ وڑائچ کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے باوجود بھی تھانہ بی زیڈ کے اہلکار ملزم کو تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول دے رہے ہیں اور غریب مدعی سے سخت اور تند و تیز رویہ اختیار کرتے ہوئے انہیں تھانے سے بھگا دیا ہے۔ آگ سے جھلسنے والے ارشاد کے والد مدعی رفیق اور ارشاد کی بیوی نے وزیر اعلی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب و دیگر اعلی پولیس حکام سے درخواست کی ہے کہ ان کی جانوں کو خطرہ ہے۔انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ارشاد کے کیس کی میرٹ پر تفتیش کرکے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جایا جائے۔
دھمکیاں