ریلوے آن لائن بکنگ سسٹم میں خرابی،مشکلات میں اضافہ

 ریلوے آن لائن بکنگ سسٹم میں خرابی،مشکلات میں اضافہ

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار) ریلوے کے آن لائن ٹکٹ بکنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے کوٹ ادو، سنانواں، خان گڑھ،دائرہ دین پناہ کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں عمر حسنین ایڈووکیٹ، رانا واجد علی ایڈووکیٹ، حاشر، رانا سہیل فرزند، ندیم، طارق، کامران، ربنواز اور متعدد دیگر شہریوں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے آن لائن ٹکٹ بکنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے وہ ٹکٹیں بک نہیں کرا سکے انہوں نے کہا کہ وہ بس کے سفر پر  ٹرین کے محفوظ،سستے اور آرام دہ سفر کو ترجیح دیتے ہیں انہوں نے ریلوے حکام سے سسٹم کی خرابی جلد دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -