فورٹ منرو کو دلکش بنانے کا فیصلہ، افسروں سے بیوٹیفیکیشن پلان طلب

فورٹ منرو کو دلکش بنانے کا فیصلہ، افسروں سے بیوٹیفیکیشن پلان طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو کا بیوٹیفیکیشن پلان طلب کرلیا گیا ہے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ گزشتہ روز فورٹ منرو کا دورہ کرتے ہوئے فورٹ منرو بیوٹیفیکیشن پلان منگل تک تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں کمانڈنٹ بی ایم پی  حمزہ سالک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد نے دیگر محکموں کو فورٹ منرو کو جاذب نظر بنانے کا ٹاسک دے دیا۔انہوں نے فورٹ منرو بیوٹیفیکیشن پلان منگل تک تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں کمشنرنے کہا کہ محکمے فورٹ منرو بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ کی جلد (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
منظوری کیلئے لائحہ عمل بھی تیار کریں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ فورٹ منرو میں سکیورٹی اور پرامن ماحول کیلئے بھی پلان ترتیب دیا جائے گافورٹ منرو میں پارکس اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور پہلے سے موجود سرکاری عمارتوں کی بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے کمشنرنے فورٹ منرو کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے فورٹ منرو ٹورسٹ سائٹس کا تعمیراتی کام مکمل کرکے سیاحوں کیلئے جلد کھولنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے محکموں کو  فورٹ منرو میں نئی ٹورازم سائٹس تلاش کرنے کا بھی ٹاسک دیتے ہوئے محکمہ ٹورازم فورٹ منرو اور نزدیکی مقامات کا تفصیلی سروے کرنے کی ہدایات جاری کیں کمشنر نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کا حکم بھی دیا انہوں نے کہا کہ فورٹ منرو کے ترقیاتی منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر سخت کاروائی ہوگی۔
پلان طلب