کورونا کا وار، نشتر میں مزید ایک مریض جاں بحق، 19کی حالت تشویشناک 

کورونا کا وار، نشتر میں مزید ایک مریض جاں بحق، 19کی حالت تشویشناک 

  

  ملتان، رحیم یارخان(خصوصی رپورٹر، نمائندہ پاکستان) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں   مبتلا 01 مزید   مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی  تعداد 423 ہو گئی زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 26ہو گئی،19مریضوں کی حالت تشویشناک 04 کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری،شبہ میں 29 مریض زیر علاج،تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج ملتان کی رہائشی 65 نسیم بی بی نے گزشتہ روز دم توڑ دیا  یوں یکم اپریل 2020  سے انتیس جنوری 2021  کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 423 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

کی تعداد 26 ہو گئی ہے جن میں سے 18 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج  19مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 04 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 29 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 3 ہزار 931 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 482 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں جاری تعمیر اور تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری منصوبوں کا  تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین, پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر را، پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، پروفیسر ڈاکٹر عامر محمود اور پروفیسر ڈاکٹر نوید انجم بھی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے یونیورسٹی کے اسمبلی حال اور سٹاف کلب میں تعمیر اور تزئین و آرائش کے منصوبوں کی حالیہ رفتار اور معیار پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ان منصوبہ جات کی جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کی۔ کورونا وائرس کا شبہ 40 سالہ شخص ہسپتال منتقل تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ۔تفصیل کے مطابق ظاہر پیر کا رہائشی 40 سالہ فضل محمود کو کورونا وائرس کے شبہ میں ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کرتے ہوئے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا۔

کرونا وائرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -