پینٹا گون کا ایک مرتبہ پھر افغان طالبان کے ساتھ دو حہ امن معاہدے پر نظر ثانی کا عندیہ 

پینٹا گون کا ایک مرتبہ پھر افغان طالبان کے ساتھ دو حہ امن معاہدے پر نظر ثانی ...

  

واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے افغان طالبان کی طرف سے تشدد میں کمی نہ کرنے کی وجہ سے اس وسطی ایشیا ملک سے ا مر یکی افواج کے انخلا پر سوالیہ نشانات ابھر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اورافغان طالبان کے مابین گزشتہ برس دو حہ میں ہوئی امن ڈیل کے تحت امریکا نے مئی تک افغانستان سے اپنے فوجی واپس بلوانے ہیں، تاہم اس کیلئے طالبان کی طرف سے تشدد میں کمی ایک لازمی شرط ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق واشنگٹن حکومت اپنے وعدوں پر عمل پیرا رہنا چاہتی ہے تاہم اس کیلئے افغان طالبان کو بھی معاہدے کا احترام کرنا ہو گا۔ ترجمان نے یہ عندیہ بھی دیا کہ دوحہ امن معاہدے پر نظر ثانی کی جائے گی۔

پینٹاگون عندیہ

مزید :

صفحہ اول -