ٹانک،6 سالہ حذیفہ کو اغواء  کرنے والا گروہ بے نقاب پھوپھی زاد بھائی گرفتار

ٹانک،6 سالہ حذیفہ کو اغواء  کرنے والا گروہ بے نقاب پھوپھی زاد بھائی گرفتار

  

  ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک  پولیس نے اغواء ہونے والے 6سالہ حذیفہ کے کیس میں اغواء کاروں کے تمام گروہ کو بے نقاب کرکے میڈیا کے سامنے پیش کر دئیے گئے ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ نے جمعہ کے روز اپنے آفس میں ایس پی انوسٹی گیشن تاج ملوک،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ،ڈی ایس پی رورل روخانزیب، ایس ایچ او تھانہ مرید اکبر شہید نصیب الرحمن،بازیاب ہونے والے بچے حذیفہ کے ورثاء اور علاقائی عمائدین کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ 20جنوری کو ٹانک کے علاقہ گرہ کوڑو خان سے نامعلوم اغواء کاروں نے 6سالہ معصوم بچے حذیفہ کو جھانسہ دیکر اغواء کرتے ہوئے پنجاب کے علاقہ بھکر اور بعد میں اسکو منکیرہ کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا پولیس نے انتہائی حکمت عملی کے ساتھ حذیفہ کے کی اغوائیگی میں ملوث تمام کرداروں کو بینقاب کرنے اور بچے کی باحفاظت بازیابی کے لئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ کی قیادت میں پولیس کی چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گئی جس نے چار روز کی انتھک محنت اور کوششوں کے بعد حذیفہ کو اغواء کاروں کے چنگل سے باحفاظت بازیاب کرا یا جبکہ اس دوران مغوی حذیفہ کے پھوپھی زاد بھائی قیضار کو گرفتار کیا گیا ڈی پی او کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ٹانک پولیس نے مذید گروہ کو بے نقاب کرنے کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ حذیفہ کی باحفاظت بازیابی کے موقع پر اپنی پہلی کانفرنس کے دوران دیگر ملوث ملزمان کے نام اس لئے صیغہ راز میں رکھے گئے تھے تاکہ انکو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے ٹانک پولیس نے اپنی بہترین حکمت عملی میڈیا اور سول سو سائٹی کے تعاون سے گزشتہ روز پنجاب کے علاقہ میں چھاپہ کے دوران حذیفہ اغوائیگی کیس کے دیگر چار ملزمان جن میں ذوالفقار ولد سونا سکنہ بھکر،اکرام اللہ ولدانور خان سکنہ بھکرمہربان ولد ملک شیر سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان اور محمد عمران ولد محمد رمضان سکنہ گرہ کوڑو خان شامل ہیں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ٹانک پولیس نے انتہائی کم وقت اور جانفشانی کے ساتھ کام کیا جسکی وجہ سے حذیفہ کی باحفاظت بازیابی اور تمام گروہ کی گرفتاری ممکن ہو سکی ہے اور آج تمام گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیاگیا ہے انہوں نے اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ،ایس ایچ او ایس ایم نصیب الرحمن سمیت تمام پولیس پارٹی کی کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں تعریفی سرٹیفیکٹس سمیت انعام دینے کا اعلان کیا پریس کانفرنس کے اختتام پر علاقہ معززین اور مغوی بچے کے ورثاء کی جانب سے ڈی پی او سمیت پولیس کے افسران کو اچھی کاکردگی پر علاقائی رسم رواج کے طور پر روایتی لنگیاں پہنائیں جبکہ چیف آف جٹاتر ملک آمیر کوٹ اللہ داد،سابق امیدوار صوبائی سمبلی اور سرائیکی اتحاد کے رہنماء ملک رمضان شوری نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکو خراج تحسین پیش کیا ہے

مزید :

صفحہ آخر -