رنگ روڈ منصوبہ، ایک صدی قدیم درخت کومحفوظ بنانے کیلئے انجینئرز نے حل ڈھونڈ لیا

رنگ روڈ منصوبہ، ایک صدی قدیم درخت کومحفوظ بنانے کیلئے انجینئرز نے حل ڈھونڈ ...
رنگ روڈ منصوبہ، ایک صدی قدیم درخت کومحفوظ بنانے کیلئے انجینئرز نے حل ڈھونڈ لیا

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) رنگ روڈ منصوبہ میں آنے والے ایک صدی قدیم درخت کومحفوظ بنانے کے لیے ڈیزائن تبدیل کردیا۔رنگ روڈ منصوبہ کے نقطہ آغازپرآنے والے ایک صدی قدیم درخت کومحفوظ بنانے کے لیے انجینئرز نے حل ڈھونڈ لیا ہے۔ رنگ روڈ منصوبہ کے پہلے انٹرچینج کا ڈیزائن تبدیل کرکے قدیم درخت کوبچایا جائے گا، برگد کے درخت کومحفوظ بنانے کے لیے مزید 10 کروڑروپے خرچ کیے جائیں گے اوراضافی زمین خریدی جائے گی۔

پراجیکٹ ڈائریکٹرکمشنرمحمد محمود نے 50 ارب روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والے رنگ روڈ منصوبہ میں مزید 10 کروڑ روپے خرچ کرنے کی منظوری دے دی ہے، پراجیکٹ ڈائریکٹرمحمد محمود نے انجینئرز کوبرگد کے درخت کو محفوظ بنانے کا ٹاسک دیا تھا۔

رنگ روڈ منصوبہ ٹریک بچھانے کے لیے 6 ہزارسے زائد گھنے اورقدیم درخت کاٹے جائیں گے جبکہ مزید دولاکھ نئے درخت بھی لگائے جائیں گے تاکہ منصوبہ ماحول دوست ثابت ہو۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -