وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے والے ن لیگی ارکان اسمبلی کا بیان سامنے آگیا

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے والے ن لیگی ارکان اسمبلی کا بیان سامنے آگیا
وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے والے ن لیگی ارکان اسمبلی کا بیان سامنے آگیا
سورس: Twitter/@GovtofPunjabPK

  

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملنے والے مسلم لیگ ن کے دو ارکان پنجاب اسمبلی محمد ارشد اور کاشف رانا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ پیدائشی مسلم لیگی اور پارٹی احکامات کے پابند ہیں۔

ایک روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ن لیگی ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی۔

ایک بیان میں ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد کا کہنا تھا کہ میں پیدائشی طور پر مسلم لیگی اور نوازشریف اور ان کے بیانیے کے ساتھ ہوں، میری ممبر شپ پارٹی کی امانت ہے، پارٹی کے تمام احکامات کا پابند ہوں۔

 ان کا کہنا ہے تھا کہ ہم یا ہمارا علاقہ بھارت کا حصہ نہیں، عوام اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملے تھے، وزیراعلیٰ سے ملنا جرم نہیں، جہاں تک پارٹی کا معاملہ ہے تو ہم پارٹی کے ساتھ ہیں۔

رانا کاشف کا کہنا تھا کہ میں پیدائشی مسلم لیگی ہوں ، اللہ تعالی نے مجھے دوسری مرتبہ عزت بخشی،مجھے سیاست کے اصولوں کا اچھی طرح پتہ ہے، اپنی جماعت، نواز شریف اور شہباز شریف کا پابند ہوں۔

 ان کا کہنا تھا کہ قائدین کے ہر حکم کی تعمیل ہوگی، ہماری صفوں میں کوئی انتشار نہیں،سینیٹ کے انتخابات سمیت ہر معاملے پر قائدین کے حکم کی تعمیل ہوگی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -