پی ایس ایل کا آفیشل گانا کب ریلیز کیا جائے گا؟ خبر آ گئی

پی ایس ایل کا آفیشل گانا کب ریلیز کیا جائے گا؟ خبر آ گئی
پی ایس ایل کا آفیشل گانا کب ریلیز کیا جائے گا؟ خبر آ گئی
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آفیشل گانا آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا جبکہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تشہیری مہم کا انحصار حکومت کی جانب سے تماشائیوں کی اجازت ملنے یا نہ ملنے کے فیصلے پر منحصر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل گانا آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا اور کوویڈ پروٹوکولز کے مطابق آفیشل گانے کی باضابطہ تقریب کا انعقاد نہیں ہو گا۔ 

گزشتہ برس پی سی بی نے ’تیار ہیں‘ گانے کی ریلیز کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا لیکن اس بار پی سی بی نے پی ایس ایل کا آفیشل گانا مختلف ذرائع سے ریلیز کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔ پی ایس ایل کے گانے کیلئے نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور سٹنرز بوائز نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

پی سی بی حکام کو یکم فروری کو پی ایس ایل کے میچز کیلئے تماشائیوں کی اجازت ملنے کا امکان ہے، اس کے بعد ہی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تشہیری مہم اور ٹکٹوں کی فروخت کا کام شروع کیا جائے گا کیونکہ تشہیری مہم کے پلان کا انحصار کراؤڈ کی اجازت ملنے یا نہ ملنے پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو گا جس کی افتتاحی تقریب بھی کوویڈ پروٹوکولز کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔ کراچی میں 20 میچز 7 مارچ تک کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل سمیت 14 میچز 10 مارچ سے لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -