اوپن ووٹنگ سے متعلق حکومتی ترمیمی بل سینیٹ میں مسترد کردیں گے، شیری رحمان 

اوپن ووٹنگ سے متعلق حکومتی ترمیمی بل سینیٹ میں مسترد کردیں گے، شیری رحمان 
اوپن ووٹنگ سے متعلق حکومتی ترمیمی بل سینیٹ میں مسترد کردیں گے، شیری رحمان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ اوپن ووٹنگ سے متعلق حکومتی ترمیمی بل سینیٹ میں مسترد کردیں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق سینیٹر شیری رحمان کاکہناہے کہ حکومت کا ترمیمی بل جلد بازی اوربدنیتی پر مبنی ہے،حکومت بل تحریک انصاف کے ذاتی مفاد پر مشتمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ اوپن ووٹنگ پر صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے ،فیصلے سے پہلے ترمیمی بل پیش کرنے کی ضرورت کیوں پڑی،انتخابات سے چند دن پہلے ترمیم پیش کرناحکومتی بوکھلاہٹ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم دوسروں پر سینیٹ الیکشن چوری کرنے کاالزام عائد کرتے ہیں،ایم پی ایز کے ریٹ کسی اور نے نہیں وزیراعظم نے خودلگائے ، وزیراعظم کواپنے ارکان پارلیمنٹ پر اعتماد نہیں ،وزیراعظم نے اپنے ارکان کوترقیاتی بجٹ نہیں رشوت دی ہے، وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات چوری کرنے کی کوشش کی ہے،انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات آئین اوقانون کے مطابق ہونگے ،سینیٹ کے انتخابات وزیراعظم کی خواہش کے مطابق نہیں ہونگے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -