”ان افراد کو شہریت دی جائے گی “متحدہ عرب امارات نے شہریت کے قانون میں تاریخی ترمیم کا اعلان کر دیا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے شہریت کے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سائنسدان ، ڈاکٹرز اور ہنر مند افراد کو شہریت دی جائے گی ،یو اے ای کی شہریت لینے والوں کی دہری شہریت برقرار رہے گی ، سرمایہ کاروں ، ہنر مندوں ، مصنفین کے اہل خانہ کو بھی شہریت دی جائے گی ، ترمیم کا مقصد ہنر مند افراد کو موقع فراہم کرناہے ۔