حکومت نے زرعی آلات اور ادویات کی قیمتیں بڑھا کر کسان کی کمر توڑ دی،احسن اقبال

حکومت نے زرعی آلات اور ادویات کی قیمتیں بڑھا کر کسان کی کمر توڑ دی،احسن اقبال
حکومت نے زرعی آلات اور ادویات کی قیمتیں بڑھا کر کسان کی کمر توڑ دی،احسن اقبال

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہناہے کہ حکومت نے زرعی آلات اور ادویات کی قیمتیں بڑھا کر کسان کی کمر توڑ دی ، یوریا کھاد کی قیمتوں میں دو گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

لیگی رہنما نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب ملک کا کسان طبقہ کمزور ہوتاہے تو ملک کی معیشت متاثر ہوتی ہے،ن لیگ نے زراعت کی خود کفالت کی طرف محنت کی اورکسانوں کو خصوصی مراعات دیں، پاکستان کے کسانوں نے زمین کا سینہ چیر کر ملکی ترقی میں حصہ ڈالا ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی زراعت دو سال سے تباہی کی طرف جا رہی ہے ،آج پہلی بار پاکستان چینی اور گندم درآمد کررہاہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -