کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لینے طیارہ کل روانہ ہو گا

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لینے طیارہ کل روانہ ہو گا
کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لینے طیارہ کل روانہ ہو گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی کھیپ لینے طیارہ کل چین روانہ ہو گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے انتظامات کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی کھیپ لینے طیارہ کل چین روانہ ہو گا جبکہ ویکسین کی سٹوریج کیلئے اسلام آباد میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد سے کورونا سے بچاؤ ویکسین صوبوں تک پہنچائی جائے گی جبکہ سندھ اور بلوچستان کو بذریعہ جہاز ویکسین پہنچائی جائے گی، ویکسین کی سٹوریج اور عوام کو فراہمی کے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کورونا سے بچاوَ کی ویکسین اسلام آباد میں سٹور کی جائے گی اور ویکسین سینٹر اسلام آباد میں قائم کر دیا گیا ہے، صوبائی دارالحکومتوں اور اضلاع میں بھی ویکسین سٹوریج سینٹر بنا دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی لاکھوں خوراکیں تیار کر لی ہیں اور شینجن ائرپورٹ پر ویکسین کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے بھرپور انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ آرڈر ملتے ہی ویکسین روانہ کر دی جائے گی، چین کے شینجن ایئرپورٹ پر محفوط انداز میں کورونا وائرس کی ویکسین کی دیگر ممالک کو ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -