نماز کے لیے نہ اٹھنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا، گرفتاری پر ملزم کا تہلکہ خیز دعویٰ

نماز کے لیے نہ اٹھنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا، گرفتاری پر ملزم کا تہلکہ خیز ...
نماز کے لیے نہ اٹھنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا، گرفتاری پر ملزم کا تہلکہ خیز دعویٰ

  

فیصل آباد(ویب ڈیسک) مبینہ طورپر نماز کے لیے بیدار نہ ہونے پر  بیٹے نے سر میں اینٹ مار کر باپ کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ چشتیہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ملزم شہباز نے اپنے باپ 50 سالہ مبشر رضا کے سر پر اینٹ کے وار کرکے اسے قتل کردیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنے والد کو صبح نماز پڑھنے کے لیے کہا اور نہ اٹھنے پر باپ کے سر میں اینٹ دے ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -